شہزادہ چارلس کی روانڈا منصوبہ پر تنقید

   

لندن : برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو روانڈا بھیجنے کی حکومتی پالیسی کی مخالفت کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے نجی گفتگو میں حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حکومتی منصوبے کے تحت منگل کو پناہ گزینی کے 30 خواہشمندوں کو روانڈا روانہ کیا جارہا ہے۔