واشنگٹن :میگھن مارکل اور ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے اپنی طلاق کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ناقدین کو واضح پیغام بھیج دیا۔ رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے درمیان تعلقات اور اختلافات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چیریٹی پولو میچ میں شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق 12 اپریل کو پولو میچ میں شہزادہ ہیری کی ٹیم کی جیت کے بعد میگھن مارکل نے انہیں ٹرافی دی اور دونوں نے ساتھ خوشی کا اظہار بھی کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ دونوں میچ دیکھنے کے لیے ایک ساتھ پہنچے تھے اور انہوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ وگوں کا بتانا ہے کہ اس موقع پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے اس موقع پر وہاں موجود تمام لوگوں سے بات چیت بھی کی تھی۔