شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شدید مالی مشکلات کا شکار

   

لندن : برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اْترنے کے لیے بہت زیادہ دباو? کا سامنا ہے کیونکہ وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ہیری اور میگھن کو نامور آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے اور ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ساتھ اپنی شراکت داری کھونیکے بعد اپنے معاہدوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ، اب اس شاہی جوڑے کے لیے کیلیفورنیا میں مہنگا طرز زندگی، اور اہم حفاظتی اخراجات کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق، ہیری اور میگھن کے لیے مالی مشکلات نے جذباتی مسائل کے ساتھ مل کر زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے اور اب یہ دونوں زندگی میں آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے الگ الگ براعظموں میں رہنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ میگھن مارکل نئے ٹیلنٹ ایجنٹس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہالی ووڈ میں واپسی کی خواہاں ہیں جبکہ شہزادہ ہیری افریقہ میں اپنا خیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ فیصلہ شاہی جوڑے کے برطانوی شاہی خاندان کے سینئر افراد کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے 3 سال بعد سامنے آیا ہے۔