لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں جمعے کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہیری اور میگھن کے ہاں دوسرے بچے (بیٹی) کی پیدائش امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ہوئی ہے اور جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام ‘للی بیٹ للی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر’ رکھا ہے۔ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی بیٹی کا نام شہزادے کی پَر دادی کی عرفیت ‘للی بیٹ’ اور اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کے نام پر رکھا ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا 1997 میں 36 برس کی عمر میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسکس نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ اس خاص وقت میں ہم پر مہربانی کرنے اور ہمارے خاندان کی حمایت کرنے پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ ہماری بچی اس سے بھی بڑھ کر ہے جس کا ہم تصور کر رہے تھے اور ہم دنیا بھر سے موصول ہونے والی محبت اور دعاؤں کے مشکور ہیں۔
