لندن ۔ 9 ستمبر (ایجنسیز) پانچ ماہ بعد پہلی بار برطانیہ کی سرزمین پر قدم رکھنے والے شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ دنیا نے ان کے راستے میں کئی چیلنج ڈالے ہیں۔ شہزادے کی آمد ایک مصروف ہفتے کے لیے ہوئی ہے جس میں کئی عوامی اور خیراتی پروگراموں میں شرکت شامل ہے۔ شہزادہ ہیری نے اپنی مصروفیات کا آغاز بچوں کے لیے منعقدہ ایوارڈ تقریب سے کیا، جو خطرناک بیماریوں میں مبتلا بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی۔میڈیا میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ہیری اس موقع پر اپنے والد، شاہ چارلس سے ملاقات کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ فروری 2024 کے بعد ملاقات نہیں کر پائے۔ہیری نے آخری بار اپریل میں وطن کا دورہ کیا تھا تاکہ عدالت میں اپنی سکیورٹی کے معاملات کے حوالے سے پیش ہوں۔