ممبئی : فلمی دنیا میں پردیپ کمار کو شاید شہزادہ سلیم کے رول میں دلیپ کمار سے بھی زیادہ پسند کیا گیا۔ ان کی شخصیت انتہائی وجیہہ اور رعب دار تھی۔ انارکلی، تاج محل، ناگن، بھیگی رات، آرتی، چترلیکھا، پاسپورٹ، زندگی اور موت کے علاوہ کیریکٹر رول میں ان کی فلمیں محبوب کی مہندی اور رضیہ سلطان کو شائقین نے بیحد پسند کیا۔ میناکماری اور اشوک کمار کے ساتھ ان کا تکون کافی مقبول رہا۔ 4 جنوری 1925 کو پیدا ہوئے پردیپ کمار 27 اکٹوبر 2001ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
