شہلا رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

   

نئی دہلی 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر عوامی تحریک کی لیڈر شہلا رشید کے خلاف غداری کا مدمہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ مقدمہ ان کے ٹوئیٹس پر کیا گیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ وادی میں مسلح افواج کی جانب سے عام شہریوں کو ایذا رسانی کی جا رہی ہے اور ان کے گھروں میں گھس کر تباہ کیا جا رہا ہے ۔ شہلا رشید نے 17 اگسٹ کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ مسلح افواج نے رات کے وقت گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ چار افراد کو فوجی کیمپ طلب کیا گیا تھا اور وہاں پوچھ تاچھ کے نام پر انہیں ایذائیں دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے قریب مائیک رکھ دئے گئے تھے تاکہ سارا علاقہ ہی ان کی چیخیں سن سکے اور خوف زدہ ہوجائے ۔