شہیدان تلنگانہ کے خاندانوں کا سکریٹریٹ کے قریب احتجاج

   

پولیس نے احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا
حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ سکریٹریٹ کے قریب آج اُس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان نے حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج منظم کیا۔ احتجاجیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ شہیدان تلنگانہ کے افراد خاندان کی شکایت ہے کہ سکریٹریٹ کے قریب تعمیر کردہ یادگار کی افتتاحی تقریب میں اُنھیں مدعو نہیں کیا گیا۔ کئی افراد کو بے ساختہ روتے ہوئے دیکھا گیا جو اپنے بچوں کی قربانیوں کو یاد کررہے تھے۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے موقع پر شہیدان تلنگانہ کو مؤثر خراج پیش نہیں کیا گیا اور تقاریب کے آخری دن چیف منسٹر نے یادگار شہیدان تلنگانہ کا افتتاح کیا۔ کم از کم آخری تقریب میں تمام شہیدان تلنگانہ کے خاندانوں کو مدعو کیا جانا چاہئے۔ تقریب سے عین قبل احتجاج کے سبب پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ کے سی آر نے برسر اقتدار آنے پر شہیدان تلنگانہ کے خاندانوں سے کئی وعدے کئے تھے لیکن اُن کی تکمیل نہیں کی گئی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ 1200 نوجوانوں نے تلنگانہ کے لئے اپنی جانب دی لیکن حکومت نے اُن کے خاندانوں کی بھلائی پر توجہ نہیں دی ہے۔ صرف 12 خاندانوں کو حکومت کی جانب سے امداد دی گئی۔ ر