حیدرآباد 21 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو نے آج کہا کہ پولیس کی جانب سے امن و آہنگی کی برقراری اور اس کیلئے جان کی پرواہ تک نہ کرنا سکیوریٹی فورسیس کی خدمات سے کم نہیں ہے جو سرحدات پر خدمات انجام دیتے ہیں۔ چیف منسٹر کے دفتر کے اعلامیہ کے بموجب چیف منسٹر نے شہیدان پولیس کو خراج پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔