شہیدوں کے خاندانوں کیلئے ایک سال تک سرکاری رہائش گاہ

   

نئی دہلی۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کا کنبہ اب شہادت کے ایک سال بعد تک سرکاری رہائش میں رہ سکے گا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اس سلسلہ میں تجویز کو منظوری دے دی۔وزارت دفاع کے مطابق اس التزام کا فائدہ تینوں فوجوں کے شہیدوں کے خاندانوں کو ملے گا۔ اب تک شہید فوجی کے خاندان شھادت کے تین ماہ بعد تک سرکاری رہائش اپنے پاس رکھ سکتے تھے ، اسے بڑھاکر ایک سال کر دیا گیا ہے ۔