شہیدوں کے خاندانوں کیلئے سلمان خان کا عطیہ

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پلواما میں سی آر پی ایف قافلہ پر دہشت گردوں کے حملہ پر تشویش کا شکار کئی بالی ووڈ اسٹارس نے شہیدوں کے افراد خاندان کی مدد کی پیشکش کی ہے ۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی ایک بڑی رقم بھارت کے ویر فنڈ میں جمع کروائی ہے تاکہ شہیدوں کے خاندانوں کی مدد ہوسکے ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے اپنے ٹوئیٹر پر اس کا انکشاف کیا اور سلمان خان سے اس عطیہ پر اظہار تشکر بھی کیا ہے ۔