شہیدی نگر کیرتن ، سکھ مت کے مذہبی عقیدت کا زبردست مظاہرہ

   

سکھ چھاونی کشن باغ میں کیرتن دربار کے بعد نگر کیرتن وجئے واڑہ کی سمت روانہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : سری گرو تیغ بہادر صاحب جی کے 350 ویں شہید دیوس کے سلسلہ میں جمعہ کو گریٹر حیدرآباد میں شہیدی نگر کیرتن میں سکھوں نے مذہبی عقیدت کے ساتھ حصہ لیا ۔ اس سلسلہ میں شہر میں گردوارہ صاحب سکھ چھاونی ، برمبالا ، کشن باغ سے وجئے واڑہ کی سمت شہیدی نگر کیرتن جلوس نکالا گیا جس میں سچکھند سری ہرمندر صاحب ( گولڈن ٹمپل ) ، امرتسر کے ہیڈ گرنتی گیانی رگھبیر سنگھ ، تخت کیگڑھ صاحب آنند پور صاحب پنجاب ایس سلطان سنگھ اور دیگر اہم اشخاص نے شرکت کی ۔ نگر کیرتن وجئے واڑہ کی سمت روانہ ہونے سے قبل گردوارہ صاحب سکھ چھاونی میں کیرتن دربار منعقد ہوا جس میں راگی جتھوں نے گروبانی کیرتنس پیش کئے ۔ نگر کیرتن پنچ پیاراس اور گروکرنتھ صاحب کی قیادت میں نکالا گیا جس کا مختلف فیتھس کے لوگوں نے استقبال کیا اور سری گرو گرنتھ صاحب جی کی پالکی پر پھول نچھاور کئے ۔ نویں گروسری گروتیغ بہادر صاحب جی کے 350 ویں شہید دیوس کے سلسلہ میں شہیدی نگر کیرتن گردوارہ دھوبری صاحب آسام سے شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے شروع کیا گیا اور کل شام حیدرآباد پہنچا اور آج گردوارہ صاحب برمبالا سکھ چھاونی کشن باغ سے وجئے واڑہ کی سمت روانہ ہوا ۔ اس پروگرام کے اختتام پرگرو چرن سنگھ بگہ نے سنگٹ سے اظہار تشکر کیا ۔۔