شہید جوانوں کے ورثاکیلئے پولیس نے کیا غذا کا انتظام

   

٭٭ کورونا وائرس کی وبا ء کے سبب جاری لاک ڈاؤن کے درمیان چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور ایک پولیس آفیسر ایک ماہ سے اپنی آمدنی سے غذائی اشیاء اور ادویات خرید کر 6 شہید پولیس جوانوں کے خاندانوں کو فراہم کر رہا ہے۔ آفیسر کونکوری ایس ایچ او وشال کوجور نے بتایا کہ وہ پریشان حال خاندان کی مدد اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ان خاندانوں کے بیٹوں نے مادر وطن کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔