شہید دیوس پر بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کومودی کا خراج

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شہید دیوس کے موقع پر بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کی قربانیوں کو ہندوستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں بے مثال تعاون پیش کیا ۔