شہید دیوس پر مہاتما گاندھی کوخراجِ عقیدت

   

نئی دہلی 30جنوری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم کے اصول ترقی یافتہ اور آتم نربھر بھارت کے عزم کے مرکز میں ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں وزیرِاعظم نے کہا،”بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر میری دلی خراج عقیدت۔ باپو نے ہمیشہ سوَدیشی پر زور دیا، جو ترقی یافتہ اورآتم نربھر بھارت کے ہمارے عزم کا ایک بنیادی ستون ہے ۔ مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی شخصیت اور ان کے نظریات آنے والی نسلوں کو بھی فرض کے راستے پر چلنے کی تحریک دیتے رہیں گے ۔