ستنا : جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے جوان شنکر پرساد پٹیل کی آخری رسومات مدھیہ کے ستنا ضلع کے ان کے آبائی گاؤں نوگاون میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آج ادا کی گئیں۔شہید سپاہی کو ان کے بیٹے سریندر نے مکھ اگنی دی۔ ریاستی حکومت کے وزیر رام کھیلاون پٹیل، ایم پی گنیش سنگھ، کلکٹر انوراگ ورما، پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم ویر سنگھ، فوجی افسران کے ملازمین اور آس پاس کے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی آخری رسومات میں شرکت کی۔