شہید مساجد سیکریٹریٹ پر نماز کی اجازت کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic


24 جنوری تک عدم اجازت پر احتجاج کا انتباہ، جے اے سی کا اجلاس ، مشتاق ملک کی میڈیا سے بات چیت

حیدرآباد:جوائنٹ ایکشن کمیٹی بازیابی سکریٹریٹ مساجد کا ایک اجلاس دفتر اعظم پورہ میںمنعقدہ ہوا جس کی صدارت چیرمین کمیٹی وصدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک نے کی جبکہ تنظیم انصاف کے قومی صدر سیدعزیزپاشاہ‘ ایم پی جے صدر محمد عبدالعزیز‘ جنرل سکریٹری ایم بی ٹی مصطفیٰ محمود‘ ٹی آر ایس سابق اسٹیٹ جنرل سکریٹری عبدالحق قمر ‘ شکیل احمد ایڈوکیٹ ‘ مسعود احمد ایڈوکیٹ‘ عبدالستار مجاہد کے علاوہ جے اے سی میںشامل دیگر تنظیموں کے سربراہان او رذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد مشتاق ملک نے حکومت تلنگانہ کو24جنوری تک کا انتباہ دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سکریٹریٹ کی شہید مساجد کے مقام پر پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی اجاز ت دیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نہیںچاہتی ہے کہ کوئی بیرونی فرد شہید مساجد کے مقام پر نمازادا کرے تو حکومت کو چاہئے کہ منٹ کمپاؤنڈ میںبرسرخدمت مسلمان یا پھر زیرتعمیر نئے سکریٹریٹ کی عمارت کے مسلمان مزدوروں کو وہاں پر نمازپڑھنے کی اجازت دیں۔ محمد مشتاق ملک نے 4جنوری کے حوالے سے منعقدہ یوم اتحاد کے اجازت نامہ کو منسوخ کرنے کی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 4جنوری کے روز ایم ایف گارڈن فنکشن ہال میںیوم اتحادپروگرام منعقد کیاگیاتھا جو پچھلے سال 4جنوری کے روز نکالی گئی ملین مارچ ریالی کی یاد میں تھامگر پولیس نے اجازت نامہ کو تعطل کاشکار بناتے ہوئے آخری روز ہماری درخواست کو نامنظور کردیا ہے جو قابل افسوس ہے۔ محمد مشتاق ملک نے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی کسانوں سے اپنی مکمل یگانگت کا اظہار کیااور کہاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کسانوں کے جاری احتجاج کو تلنگانہ میںوسعت دینے پر غور کررہی ہے ۔