شہید نعیم رشید اور بیٹے کو نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ

   

کرائسٹ چرچ : (سید مجیب) کرائسٹ چرچ حملہ آور کا مقابلہ کرنے پر نیوزی لینڈ کے دو شہریوں کو ملک کا اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ دیا گیا ہے ، حملہ آور سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے نعیم رشید اور زندہ بچنے والے عبدالعزیز کو نیوزی لینڈ کراس سے نوازا گیا ۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ اعلیٰ ترین وکٹوریا کراس کے مساوی سویلین ایوارڈ ہے۔ نیوزی لینڈ میں یہ ایوارڈ اس سے پہلے صرف دو مرتبہ دیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرائسٹ چرچ حملہ آور کا مقابلہ کرنے والے مزید 8 افراد کو بہادری کے میڈل دیئے گئے ۔ بہادری کے میڈلز حاصل کرنے والوں میں حملہ آور کو گرفتار کرنے والے 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے حملہ آور کو فرار ہونے سے روکا اور گرفتار کیا ۔
واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ مساجد پر 2019 ء کے دہشت گرد حملے میں 51 مسلمان شہید ہوئے تھے ۔