تہران : حماس کے شہید رہنماء اسماعیل ھنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابوشعبان کی نماز جنازہ آج صبح تہران میں ادا کردی گئی ۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ ایرانی سوگواروں کی بڑی تعداد حماس کے شہید رہنماء کے جنازے میں شریک رہی ۔ جمعرات کو تہران یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اور ان کے محافظ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے دن بھی نماز جنازہ دوحہ کی بڑی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قطری دارالحکومت کے شمال میں واقع لوسیل کے ایک قبرستان میں کی جائے گی ۔