ممبئی: عالمی بازار میں تیزی کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس انڈسٹریز کے شیئروں میں چھ فیصد سے زیادہ اضافہ کی بدولت آج شیئر بازار ایک دن کی گراوٹ سے نکل کر مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے بورڈآف ڈائرکٹر نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے گیسی فکیشن انڈرٹیکنگ کو مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کو ٹرانسفر کرنے کے لئے ایک اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپنی کے اس اعلان کے بعد آج اس کے شیئر کی قیمت میں چھ فیصد سے زیادہ کی تیزی درج کی گئی۔