ممبئی : عالمی مارکیٹ کے ملے جلے ردعمل کے درمیان آج مالیاتی خدمات، بینکنگ، رئیلٹی اور ٹیک سمیت دس گروپوں میں فروخت ہونے سے شیئربازار کی گزشتہ کئی دن سے جاری رفتار میں کمی آئی ہے ۔بی ایس ای 30 شیئرزوالا حساس انڈیکس سینسیکس 310.88 پوائنٹس یا 0.49 فیصد گر کر 62917.63 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 67.80 پوائنٹس یا 0.36 فیصد گر کر 18688.10 پوائنٹس پر آگیا۔ وہیں بڑی کمپنیوں کے برعکس، بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی ۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.30 فیصد بڑھ کر 28,131.58 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.12 فیصد بڑھ کر 32,049.91 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔