شیئر بازاروں میں بڑی گراوٹ

   

ممبئی، 8 جنوری (یو این آئی )عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث جمعرات کو گھریلو شیئر بازاروں میں زبردست مندی دیکھی گئی۔ اہم انڈیکس تقریباً ایک فیصد تک گر کر بند ہوئے ۔سینسیکس:780.18 پوائنٹس (0.92%) کی کمی کے ساتھ 84,180.96 پر بند ہوا۔ ( 11 نومبر 2025 کے بعد کی کم ترین سطح)۔ نفٹی۔50، 263.90 پوائنٹس (1.01%) گر کر 25,876.85 پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق، امریکہ کا 66 عالمی معاہدوں سے علیحدگی اختیار کرنا اور روس پر سخت پابندیوں کا بل لانا سرمایہ کاروں میں تشویش کا باعث بنا۔ اس عالمی ہلچل نے دنیا بھر کے بازاروں سمیت ہندوستانی بازار کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔