ممبئی، 18 ستمبر (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد جمعرات کو گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی رہی اور سینسیکس 400 پوائنٹس سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ کھلا۔فیڈ نے چہارشنبہ کو اپنی دو روزہ میٹنگ کے بعد شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ اس کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر کے شیئروں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 415.21 پوائنٹس کے برتری کے ساتھ 83,108.92 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 342.38 پوائنٹس (0.41فیصد) بڑھ کر 83,036.09 پر تھا۔