شیئر بازار میں گراوٹ

   

ممبئی: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج کی طرف سے پاکستان میں کی گئی جوابی کارروائی کے تئیں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج پری اوپننگ سطح میں پانچ فیصد سے زیادہ پھسلا شیئر بازار ری کوری کرتے ہوئے معمولی گراوٹ کے ساتھ کھلا۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 173.31 پوائنٹس گر کر 80,467.76 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 18.35 پوائنٹس پھسل کر 24,361.25 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے ۔ ابتدائی کاروبار میں، سینسیکس 692.27 پوائنٹس گر کر 79,948.80 پر کھلا اور 79,948.80 کی نچلی سطح پر رہا۔ اسی طرح نفٹی 146.3 پوائنٹس ٹوٹ کر 24,233.30 پر کھلا اور 24,220.00 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔