شیئر مارکیٹ میں زبردست گراوٹ

   

ممبئی : مالیاتی اور بینکنگ کے شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس انڈسٹریز جیسی سرکردہ کمپنیوں میں فروخت کے سبب گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں آج صبح کے کاربار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ایشیائی منڈیوں کے مثبت اشاروں کی بنیاد پر 30 شیئروں والا انڈیکس 244.74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا ، لیکن آدھے گھنٹے میں ہی وہ سرخ نشان میں چلا گیا۔ دوپہر سے پہلے ہی یہ 700 پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ سے 51،601.11 پوائنٹس پر آگیا۔ خبریں لکھے جانے تک سنسیکس گذشتہ روز کے مقابلے میں 371.90 پوائنٹس یا 0.71 فیصد کی گراوٹ سے 51،951.43 پوائنٹس پر کاروبار کررہاہے ۔