بیکانیر۔ چیک ری پبلک ورلڈ رینکنگ تیر اندازی مقابلے کے لئے ہندوستانی پیرا تیر اندازی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ٹیم میں بیکانیر کے شیام سندر شرما کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ 3 تا11 جولائی چیک جمہوریہ میں منعقد ہونے والے ورلڈ رینکنگ تیر اندازی مقابلے میں راجستھان کے شیام سندر سوام ہندوستانی تیر اندازی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ٹیم میں ٹرینر کے طور پر راجستھان کے انل جوشی (بیکانیر) کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔