شیح پیٹ میں مقامی ٹی آر ایس لیڈر کا قتل

   

حیدرآباد: شیخ کے علاقہ میں آ ج رات دیر گئے مقامی ٹی آر ایس لیڈر وجئے کے قتل کی واردات پیش آئی ۔بتایا جاتا ہے کہ ٹولی چوکی پاسپورٹ سیوا کیندرا کے قریب ایک شراب کی دکان موجود ہے اور وہاں پر رات دیر گئے سڑکوں کے بیچوں بیچ ہاکی اسٹک سے اُس کے سر پر مسلسل وار کرکے قتل کردیا گیا۔ اس واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور وہاں سے گزرنے والے راہگیروں نے اس خوفناک منظر کو اپنے موبائیل فون میں قید کیا۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے۔