شیخ احمد نواف الصباح نئے کویتی وزیراعظم مقرر

   

کویت سٹی : امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو وزیراعظم مقرر کرکے نئی کابینہ کی تشکیل کا فرمان جاری کیا ہے۔ الشرق الاوسط کے مطابق کویتی وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الجابر الصباح 1956 کو کویت میں پیدا ہوئے۔ وہ امیر کویت کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ ا سکول سے یونیورسٹی تک تمام تعلیم کویت میں حاصل کی۔ کویت یونیورسٹی سے بی کام ہیں۔ شیخ احمد نواف عسکری خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وزارت داخلہ میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔9 مارچ 2022 تک وزیراعظم کے نائب اول اور وزیر داخلہ کے طور پر کام کیا۔ اس سے قبل نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کابینہ میں طلال خالد الاحمد الصباح کو وزیراعظم کا نائب اول اور وزیر داخلہ، ڈاکٹر محمد عبداللطیف الفارس کو نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے امور منسٹرز کونسل اور ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔