سنگاریڈی 30 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب شیخ امجد صدر ٹاون بی آر ایس اقلیتی سل کی قیامگاہ واقع راجم پیٹ سنگاریڈی میں منعقدہ سالگرہ تقریب میں چنتاپربھاکر چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن TSHDC و صدر بی آر ایس ضلع سنگاریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور شیخ امجد بی آر ایس قائد کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر دوست، احباب اور حامیوں کی کثیر تعداد نے زبردست آتشبازی کی اور سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوے گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوے انہیں تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر چنتا سائی، وجیندر ریڈی، وینکٹیشورلو، ایم اے باسط لکی، شیخ رشید، محمد عثمان، مسعود بن عبداللہ بصراوی، محمد واجد و دیگر بی آر ایس قائدین و کارکنان موجود تھے۔
بھینسہ: رکھشابندھن تہوار کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد
بھینسہ 30/اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ اطراف و اکناف میں رکھشا بندھن تہوار اکثریتی طبقے کی جانب سے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا بہنوں نے بھائیوں کے ہاتھ پر راکھی باندھی شہر کے مشہور و معروف کپاس کے صنعتکار بھونسلے نارائن راؤ پٹیل سابقہ رکن اسمبلی نے بھی رکھشا بندھن تہوار منایا انکی بہن تارا بائی نے نارائن راؤ پٹیل کی رہائش گاہ پہنچ کر رکھشابندھن تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے راکھی باندھی۔