حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ایک انسان زندہ ہونے کے باوجود عہدیداروں کی جانب سے مردہ قرار دیتے ہوئے اس کو وصول ہونے والے پنشن کو روک دیا ۔ جس سے یہ زندہ شخص گذشتہ 7 ماہ سے پنشن کے لیے سرکاری دفاتر کا چکر لگا رہا ہے ۔ یہ واقعہ ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم کا ہے ۔ چنڈرو گنڈہ منڈل ستینپا پلی پنچایت میں واقع محمد نگر موضع کے شیخ بڑے صاحب کو تقریبا 15 سال سے معمرین کا وظیفہ حاصل ہورہا ہے ۔ 7 ماہ قبل پنشن کی رقم نکالنے شیخ بڑے صاحب بینک کو پہونچے ۔ بینک ملازمین نے بتایا کہ ان کے بینک اکاونٹ میں پنشن کی رقم جمع نہیں ہوئی ۔ جس کے بعد انہوں نے ایم پی ڈی او کے آفس پہونچکر دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ سرکاری ریکارڈ میں ان کی موت واقع ہوجانے کا اندراج ہوا ہے ۔ جس پر شیخ بڑے صاحب حیرت زدہ ہوگئے تب سے وہ دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ابھی تک پنشن بحال نہیں ہوا ہے ۔ اس ضعیف شخص نے بتایا کہ بار بار دفاتر کے چکر لگاتے ہوئے وہ تھک چکے ہیں گذارا مشکل ہوگیا ہے ۔ میڈیسن کے لیے بھی پیسے نہیں ہے ۔۔ ن