ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے آج معزول وزیراعظم شیخ حسینہ‘ ان کی دختر صائمہ واجد پتول اور دیگر17افراد کے خلاف رشوت کے ایک کیس میں نیاگرفتاری وارنٹ جاری کردیا۔ان پر دھوکہ دہی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ جمعرات کو اسپیشل جج نے انسداد رشوت ستانی کمیشنکی داخل کی گئی چارج شیٹ قبول کرلی کیونکہ ملزمین مفرور ہیں۔عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔