ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان دو طرفہ ملاقات کی تاریخ 8 ستمبر کو نئی دہلی میں G-20 سربراہی اجلاس کے دوران طے کی گئی ہے ۔ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان باضابطہ ایک ملاقات 8 ستمبر کو ہوگی، جو محترمہ حسینہ کے نئی دہلی کے دورے کے پہلے دن ہوگی۔کئی بنگلہ دیشی افسران نے بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مجوزہ دورہ بنگلہ دیش کے پیش نظر دونوں وزرائے اعظم (حسینہ، مودی) کے درمیان 8 ستمبر کو ملاقات کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ حکومت ہند اور وزیر اعظم مودی کے دفتر نے اس پر اتفاق کیا ہے۔