شیخ حسینہ اور مودی کی کل ورچول سمٹ

   

ڈھاکہ : وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی جمعرات کو ورچول سمٹ منعقد کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک مختلف شعبوں میں 9 معاہدوں پر دستخط کرنے کی توقع ہے ۔ وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے آج یہ بات کہی اور بتایا کہ دونوں قائدین ایک قدیم ریلوے لنک کو دوبارہ کھولے جانے کا مشاہدہ بھی کریں گے۔ چیلا ہاتی۔ہلدی باری ریل روٹ پچپن سال قبل 1965 ء میں ہند۔پاک جنگ کے دوران ختم کردی گئی تھی۔ تب بنگلہ دیش ، پاکستان کا حصہ تھا۔ اب یہ ریل روٹ بنگلہ دیش کے چیلا ہاتی سے کوچ بہارکو دوبارہ جوڑے گی۔ روہنگیا بحران کے بشمول مختلف مسائل پر بات چیت ہوگی۔