شیخ حسینہ پر خانہ جنگی کی سازش کرنے کا مقدمہ

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور دیگر 72 افراد پر خانہ جنگی کے ذریعے عبوری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق، پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے جمعرات کو ڈھاکہ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا۔کل سی آئی ڈی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی آئی ڈی کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔