نئی دہلی : شیخ حسینہ واجد جن کو چند روز قبل بنگلہ دیش سے وزارت عظمی چھوڑ کر عافیت کیلئے بھارت میں پناہ لینا پڑا، انہوں نے آخرکار اپنی خاموشی توڑی ہے۔ اقتدار سے محرومی کے بعد سابق وزیراعظم بنگلہ دیش نے آج اپنے پہلے بیان میں کہا کہ جولائی کے اواخر سے پیش آئے غنڈہ گردی کے حرکتوں حتی کہ ہلاکتوں میں ملوث باغی عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ شیخ حسینہ کا بیان اُن کے فرزند سجیب وازید نے شیئر کیا ہے۔ شیخ حسینہ نے بنگلہ عوام سے اپیل کی ہے کہ 15 اگست کو بھرپور وقار کے ساتھ ’قومی یوم سوگ‘ کے طور پر منائیں۔