ڈھاکہ ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک بنگلہ دیشی پائلٹ جو ایک خصوصی طیارہ لیکر وزیراعظم شیخ حسینہ کو فن لینڈ سے واپس لانے گیا تھا جو تین ملکی دورہ پر تھیں تاہم پائلٹ کو دوحہ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس وقت روک دیا گیا جب یہ پتہ چلا کہ پائلٹ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔ یمن بنگلہ دیش ایرلائنز کے کیپٹن فضل محمود کو دوحہ ایرپورٹ کے امیگریشن افسران نے روک لیا کیونکہ جب پائلٹ کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا۔ دریں اثناء شہری ہوا بازی کے سکریٹری محب الحق نے بتایا کہ فوری طور پر دوسرے طیارہ کے ذریعہ پاسپورٹ بھیجا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو واپس لانے کیلئے ایرلائنز نے اب دوسرا پائلٹ روانہ کیا ہے۔ شیخ حسینہ اپنے تین ملکی دورہ پر فن لینڈ میں ہیں جبکہ قبل ازیں انہوں نے جاپان اور سعودی عرب کا دورہ کیا اور ہفتہ کے روز وطن واپس آنے والی ہیں۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے وزیرداخلہ اسدالزماں خان نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد پائلٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
