شیخ حسینہ کے دورہ ہند سے قبل عمران نے بنگلہ دیشی لیڈرکو فون کیا

   

ڈھاکہ ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کو فون کیا جبکہ بنگلہ دیشی وزیراعظم چار روزہ سرکاری دورہ پر جمعرات کو ہندوستان روانہ ہونے والی ہیں۔ شیخ حسینہ کے پریس سکریٹری نے بتایاکہ بنگلہ دیشی وزیراعظم نے حال ہی میں اپنی آنکھوں کا لندن میں علاج کرایا اور عمران خان نے فون پر عیادت کی ہے۔