چنئی :چنئی کا سفر رواں آئی پی ایل میں ختم ہوگیا جیساکہ اصل کپتان روتوراج گائیکواڑ زخمی ہوئے، جس کے بعد دھونی نے کپتانی سنبھالی لیکن اس کی حکمت عملی میں بھی کوئی وضاحت نہیں تھی۔ ٹیم میں مسلسل تبدیلیاں ہوتی رہیں لیکن کھلاڑی اپنے کردارکو نہیں سمجھتے۔ اس کے علاوہ سی ایس کے نے نوجوانوں کو کم مواقع دیے۔ جب کہ دیگر ٹیمیں ویبھو سوریاونشی اور پریانش آریا جیسے نوجوانوں پر بھروسہ کیا لیکن چنئی نے شیخ رشید، آیوش مہاترے اور دیوالڈ بریوس کو بہت دیر سے موقع دیا جس کا اسے نقصان انھانا پڑا ہے ۔