کویت سٹی : امیرکویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے آج شیخ صباح الخالد الصباح کو وزیراعظم مقرر کیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل شیخ صباح نے اپنی حکومت کا استعفیٰ روایتی طریقہ کار کے مطابق پیش کیا تھا۔ ملک کے حکمران نے وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کیا اور پھر انہیں دوبارہ اس منصب پر فائز کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل کیلئے کہا۔