حیدرآباد ۔ ایم ایس جونیر کالج کے طالب علم نے قومی باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے کیا۔ شیخ عبدالرحمن نے ہریانہ کے سونی پت میں 70 تا 13 ستمبر 2021ء کو منعقد چوتھے نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلہ سونی پت کے ایس ایم باکسنگ کلب میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر کے باکسروں نے حصہ لیا تھا۔ صرف تلنگانہ سے 64 باکسر اس مقابلے میں شریک ہوئے تھے اور انہوں نے مختلف زمرے میں میڈلس جیتے۔ عبدالرحمن ایم ایس جونیر کالج مانصاحب برانچ میں سی ای سی سال اول کے طالب علم ہیں اس نے جونیر سب کیٹگری کے مقابلے میں یہ میڈل جیتا ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد باکسنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا نے کیا تھا۔ ایم ایس مینجمنٹ نے شیخ عبدالرحمن کی اس کامیابی پر اسے مبارکباد دیا۔