شیخ مجیب الرحمان کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

   

ڈھاکہ 12 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کو قتل کرنے والے مجرم عبدلالمجید کو آج ڈھاکہ میں پھانسی دے دی گئی۔ 69 سالہ سابق فوجی اہلکار مجید کو ڈھاکہ سینٹرل جیل میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق عین بارہ بج کر ایک منٹ پر تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ عبدلالمجید پر 1975 میں شیخ مجیب الرحمان کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ انہیں دیگر 14 مجرمان کے ساتھ 1998 میں قصوروار قرار دے کر سزائے موت سنا دی گئی تھی تاہم وہ مفرور تھے۔ عبدلالمجید کو ڈھاکہ کے میر پور نامی محلے سے اسی ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔