ڈھاکہ، 4 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش کی یونس حکومت نے ’بنگ بندھو‘ شیخ مجیب الرحمان سے ’مجاہد آزادی‘ کا درجہ چھین لیا ہے ۔اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق عبوری حکومت کے آرڈیننس سے ’فریڈم فائٹر‘(بیر مکتی جودھا) کا لفظ ہٹا دیا گیا ہے ۔مجاہد ین آزادی کے زمرے کی نئی تعریف کی گئی ہے ، جس میں تین نئی کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔