ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی کی شیخ زاید مسجد میں عام روزہ داروں کے ساتھ افطار کیا۔ شیخ محمد بن زاید نے شیخ زید مسجد میں عام عوام کے ساتھ افطار کیا، جو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے ایک انسان دوست اور اسلامی اخوت و رواداری کی علامت ہے۔ اس موقع پر عزت مآب شیخ منصور بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی دفتر کے سربراہ)، عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ابوظہبی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین، اور شیخ ذیاب بن محمد بن زاید النہیان صدارتی دفتر برائے ترقیاتی امور کے نائب چیئرمین) بھی ان کے ہمراہ تھے۔ افطار کے اس بابرکت موقع پر اہل خانہ، اور کئی دیگر شیوخ بھی شریک ہوئے، تاکہ ماہِ رمضان کی برکتوں اور اخوت و یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔