جگتیال /22 فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست بھر میں اردو ٹیچرس اسوسی ایشن سوٹا کی بحالی کی مہم میں شامل ہوتے ہوئے ضلع جگتیال میں بھی سوٹا کی از سر نو تشکیل کیلئے ایک اجلاس بتاریخ 19 فروری شام 7 بجے بمقام فورٹ ہائی اسکول شہر و ضلع جگتیال میں کنوینر محمد عبدالسمیع اسکول اسسٹنٹ کی تجویز اور مصطفی کمال ریٹائرڈ ٹیچر کی تائید سے جناب نسیم احمد ہیڈ ماسٹر ضلع پریشد ہائی اسکول رائیکل ‘ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ریاستی صدر ڈاکٹر عبدالنعیم ‘ اور جنرل سکریٹری جناب ریاض احمد خان کی ایما پر ریاستی سوٹا قائیدین مشیر اعلی مسیح الدین افسر انجنئیر ( جگتیال ) نگران الیکشن اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ محترمہ رانا تبسم ہیڈ مسٹریس مرچیں کمپاؤنڈ اسکول (نظام آباد ) الیکشن آفیسر’ اور وائیس پریسیڈنٹ جناب محمد انور خان ( دھرما پوری ) الیکشن مبصر کی حیثیت سے شرکت کی۔ اور کامیابی کے ساتھ الیکشن کی کاروائی کو عمل میں لاتے ہوئے حاضرین کی آرا سے الحمدللہ اڈھاک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی۔جناب نسیم احمد ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول رائیکل کو صدر ‘ جناب محمد سمیع الدین اسکول اسسٹنٹ فورٹ ہائی سکول جگتیال کو جنرل سکریٹری اور جناب امجد حسین پولاس کو نائب صدر جناب عبداللہ بیگ ضلع پریشر جھنڈا محلہ جگتیال کو جوائنٹ سکریٹری ، جناب امتیاز الرحمان اسکول اسسٹنٹ رایکل کو خازن کی حیثیت سے اور اراکین عاملہ میں جناب مصطفی کمال ریٹائرڈ ٹیچر جگتیال، جناب اطہر الدین منڈل پریشد اسکول رائیکل فہیم الدین اسکول اسسٹنٹ گرلز ہائی اسکول قاضی پورہ جگتیال، محمد ابراہیم اسکول اسسٹنٹ ہائی اسکول پولاس عبدالقدیر لینگویج پنڈت ہائی اسکول ابراہیم پٹنم کو اتفاق آرا سے منتخب قرار دیا گیا۔