شیخ پیٹ فلائی اوور کا افتتاح، حیدرآباد کو ہیرٹیج سٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ

   

ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کے بعد ملک کا کوئی بھی شہر حیدرآباد کا مقابلہ نہیں کرپائے گا: کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ شہر حیدرآباد تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ریجنل رنگ روڈ (آر آر آر) کی تکمیل کے بعد ملک کا کوئی بھی شہر حیدرآباد کا مقابلہ کرنے کے موقف میں نہیں رہے گا۔ حیدرآباد میں شہر کا دوسرا بڑا شیخ پیٹ فلائی اوور کا مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کے ساتھ افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور شہر حیدرآباد کی ترقی میں تعاون کرنے کی مرکزی وزیر جی کشن ریڈی سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں چارمینار، گولکنڈہ کے علاوہ مزید کئی تاریخی عمارتیں موجود ہیں۔ حیدرآباد کو ہیرٹیج سٹی کا درجہ دینے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ رسول پورہ میں تھوڑی اراضی مرکز کے تحویل میں ہے اس کو ریاستی حکومت کے حوالے کرانے اور کنٹونمنٹ علاقہ میں بند کی گئی 21 سڑکوں کو دوبارہ بحال کرانے پر زور دیا اس کے علاوہ وزیربلدی نظم و نسق نے کہا کہ طویل عرصے سے اسکائی ویز کی تعمیرات کیلئے تعاون کرنے کی مرکز سے نمائندگی کی جارہی ہے۔ پیاٹنی تا کومپلی تک اسکائی ویز تعمیر کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت پوری طرح تیار ہے۔ محکمہ دفاع سے اراضیات دلانے کیلئے تعاون کرنے کی جی کشن ریڈی سے خواہش کی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کو ترقی دینے بالخصوص ٹریفک مسائل کی یکسوئی کیلئے ایس آر ڈی پی پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر سڑکیں، فلائی اوورس، روڈ اوور بریجس روڈ انڈر بریجس، لنک روڈس تعمیر کرتے ہوئے اہم جنکشنس کو ترقی دی جارہی ہے۔ 333.55 کروڑ روپئے کے مصارف سے 2.7 کیلو میٹر طویل شیخ پیٹ فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے۔ 132 نئے لنک روڈس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ریجنل رنگ روڈ (آر آر آر) کو بھی بہت جلد تعمیر کیا جائے گا۔ اس کی تکمیل کے بعد ملک کا کوئی بھی شہر حیدرآباد کی ترقی کا مقابلہ نہیں کرپائے گا۔ ملک کے چار مالیاتی نظام میں تلنگانہ کو چوتھا مقام حاصل ہوجائے گا۔ن