شیخ پیٹ منڈل آفس ادخال نامزدگی کا مرکز

   

جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب کیلئے پولیس بندوبست، سی سی کیمروں اور دیگر انتظامات

l نامزدگی کے اطراف دفعہ 144 l 200 میٹر تک جلوسیوں کی اجازت ہے۔ l نامزدگی مرکز کے ساتھ 18 پکٹس l نامزدگی مرکز پر بندوبست : l ڈی سی پی : سی ایچ سرینواس l ایڈیشنل ڈی سی پی : گوردھن l اے سی پیز : وینکٹ ریڈی، مرلی کرشنا l انسپکٹرز: پانچ l سب انسپکٹز : نو l ہیڈ کانسٹیبل، وومن کانسٹیبلز، وومن ہوم گارڈز : 54 l پلاٹونز : 2 l گارڈ 1 پلس : 4 l پیکیٹنگ : 18

حیدرآباد ۔ 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر نامزدگی مرکز بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2 پر شیخ پیٹ منڈل دفتر میں قائم کیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کا دفتر اور متعلقہ عملہ پہلے ہی یہاں سے کام کررہا ہے۔ نامزدگی13 اکٹوبر سے 21 تک داخل کی جائیں گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال، کاغذات نامزدگی واپس لینے اور دیگر کارروائیاں بھی فوری طور پر کی جائے گی۔ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب اگلے ماہ کی 11 تاریخ کو ہوگا اور نتائج کا اعلان 14 کو کیا جائے گا۔ ضمنی انتخاب کے دوران 139 مقامات پر جملہ 407 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جملہ 3,98,982 ووٹرز ہیں جن میں 2,07,367 خواتین ہیں۔ نامزدگی کی مدت کیلئے شیخ پیٹ منڈل آفس میں بڑے پیمانے پر پولیس سیکوریٹی تعینات کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جارہے ہیں۔ بنجارہ ہلز اے سی پی معاملا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ نامزدگی مرکز پر دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔ 100 میٹر کے دائرے میں پولیس گارڈ اور 200 میٹر کے دائرے میں پولیس چوکی قائم کی جائے گی۔ نامزدگی مرکز کے اردگرد 18 مقامات پر پولیس پیکٹس قائم کئے گئے ہیں۔ نامزدگی مرکز سے صرف 200 میٹر تک ریالیوں اور جلوسوں کی اجازت ہوگی۔ مرکز سے 100 میٹر تک صرف تین گاڑیاں جانے کی اجازت ہوگی۔ امیدوار سمیت صرف 5 افراد کو 100 میٹر کے فاصلے سے نامزدگی مرکز تک پیدل جانا چاہئے۔ پولیس نے بتایا کہ نعرے لگانا پارٹی جھنڈوں کے ساتھ ریالی نکالنا یا پولیس اور انتخابی عملے کی ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنا یہ سب انتخابی ضابطگی کے خلاف آتا ہے۔ پولیس پرامن ماحول میں نامزدگی داخل کرنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کررہی ہے۔ پولیس ہر حرکت پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نظر رکھے گی اور انتخابات تک پرامن جلوسوں اور ریالیوں کو اختتام کرنے کے اقدامات کررہی ہیں۔ سٹی پولیس کمشنر بھی اس سلسلہ میں سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ش