شیخ یاسمین باشا کو اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود کی اضافی ذمہ داری

   

حیدرآباد۔ 18 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شیخ یاسمین باشا آئی اے ایس ڈائرکٹر آرٹیکلچر و ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی اضافی ذمہ داری دی ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال آئی پی ایس رخصت پر جا رہے ہیں لہذا ان کی رخصت میں 19 مئی تا 13 جون یاسمین باشا اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود و سکریٹری اقلیتی اقامتی سوسائٹی کی اضافی ذمہ داریاں نبھائیں گیں۔ 1