شیرخوار بچوں میں ہچکی پر ہچکی آنا ذہنی نشوونما کیلئے بہتر

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن یونیورسٹی کالج کی جانب سے شائع کردہ ایک نئے جائزہ میں بتایا گیا کہ تحقیق کنندوں نے کہا کہ شیرخوار بچوں میں متواتر ہچکی آنا ذہنی نشوونما کیلئے بہترین عمل ہے ۔ ہچکی سے بچوں کے دماغ کے خلیوں تک موثر پیام پہنچتا ہے۔دماغ میں بر قی کی رو کی طرح سرگرمی بڑھ جاتی ہے ۔ اس سے شیرخواروں کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔بچوں کی دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کو بھی نوٹ کیا گیا ہے ۔ تحقیق کنندگان نے بچوں کی ہچکیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر تحقیق کی تھی ۔