قاہرہ : مصر میں ایک بچی کو یتیم خانے کے باہر چھوڑ کر فرار ہو نے کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہونے کے بعد پولیس نے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔کلوز سرکٹ کیمرے میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور ایک عورت ایک شیرخواربچی کو یتیم خانے کے باہر چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔مصر کی قلیوبیہ گورنری میں عمربن خطاب یتیم خانے کے باہر لگے خفیہ کیمروں میں ایک بچی وہاں پر چھوڑے جانے کا واقعہ سامنے آیا۔ ایک مرد اور ایک عورت مشکوک انداز میں بچی کو چھپا کر لائے۔ ایسے لگتا تھا کہ وہ کوئی چیز چوری کرکے لائے تھے۔انہوں نے بچی کو یتیم خانے کے باہر پھینکا اور خود فرار ہو گئے۔واقعے کی کیمرے میں ریکارڈنگ کے بعد یتیم خانے کے نگران نے پولیس کو واقعے کی تفصیلات بتائیں جس کے بعد پولیس نے اس کی انکوائری شروع کردی ہے۔