نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ہندوستان میں گذشتہ چار سال میں شیروں کی تعداد میں 750 کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 2,976 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بہتر جنگلاتی ماحول کی فراہمی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جغرافیائی ماحولیاتی علاقہ میں 17,374 کیلومیٹر کا اضافہ بھی درج کیا گیا ہے ۔